پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خاتون سائیکالوجسٹ کالیکچر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چودھری کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ایس پی امداداﷲ شاہد کی زیر قیادت۔۔۔
پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں زیر تربیت افسرو ملازمین کی بہتر سے بہترین تربیت کیلئے پاکستان کی مشہور سائیکالوجسٹ میڈم سعدیہ رانا نے خصوصی لیکچر دیا، جس میں زیر تربیت افسرواہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، لیکچر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ایس پی امداد اﷲ شاہد نے کہاکہ زیر تربیت افسروں کو ذہنی و جسمانی طور پر منظم کرنے کیلئے ایسے پروگرامز کرتے ہیں۔