حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی ذمہ داروں کی تربیت گاہ اختتام پذیر

 حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی ذمہ داروں کی تربیت گاہ اختتام پذیر

لاہور (سیاسی نمائندہ) کارکن سازی میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے اور اس کے پیچھے ہر سطح کی ذمہ دار قیادت کی ان تھک محنت ہے۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے تین روزہ تربیت گاہ سے اختتامی خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ارکان اور ذمہ داروں کے لئے لازم ہے کہ تکنیکی مہارتیں جہاں سے ملیں ، فوری لے لیں اور اس کو اپنے اہداف سے جوڑ لیں ، احتساب کا فورم بھی زندہ رکھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا اب یوتھ کی تربیت ہمارا فوری ہدف ہو گا ۔تربیت گاہ میں سیکرٹریز ثمینہ سعید ، عطیہ نثار، ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،طیبہ عاطف ،عفت سجاد اور دردانہ صدیقی بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں