بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف آج سے سخت ایکشن
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس آج پیر سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کرے گی ۔
ترجمان کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کی مدت کو ختم کیا گیا تھا۔ صوبہ بھر میں 14 ہفتوں سے جاری اس مہم سے 23 لاکھ پاکستانی مستفید ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق 16 دسمبر سے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف ختم ہو گا اور 42 دن کا قانون دوبارہ لاگو ہوگا۔ ٹریفک پولیس پنجاب نے بغیر لائسنس ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف ایکشن پلان تیار کر لیا ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا صوبہ بھر میں تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز زیرو ٹالرنس پر بغیر لائسنس ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔