الحمرا مارڈن آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)الحمرا مارڈن آرٹ میوزیم،کلچرل کمپلیکس ،گلبرگ میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا،نامور مصورہ ریشم سید نے اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر پروفیسر سلیمہ ہاشمی، قدوس مرزا، نازش عطا و دیگر آرٹسٹ موجود تھے ۔ ریشم سید نے مختلف سماجی و معاشرتی ،سیاسی، معاشی و اقتصادی و تہذیبی و ثقافتی پہلوؤں جو نوآبادیاتی نظام کے اثرات اور نتائج کو بیان کرتے ہیں پر اپنے بنائے گئے فن پاروں بارے اظہار خیال کیا،جو بہت منفرد و عمدگی کو ظاہر کرتا ہے۔