گیس چوری،کریک ڈاؤن، مزید611 کنکشن منقطع

گیس چوری،کریک ڈاؤن، مزید611 کنکشن منقطع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 611 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دئیے اور گیس چوروں کو 38 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے۔

لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 کنکشن منقطع کئے گئے ، جبکہ گیس چوری کے کیسز میں 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ فیصل آباد میں ٹیم نے 5 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا اور 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 23 کنکشن منقطع کئے گئے ، جبکہ بہاولپور میں ٹیم نے 1 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 23 کنکشن منقطع کئے ۔شیخوپورہ میں گیس چوری پر 13 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ، گوجرانوالہ میں 1 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 6 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ساہیوال میں 1 غیر قانونی کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا، جبکہ گیس چوری کی مد میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ کرک میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 541 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے اور گیس چوروں کے خلاف 4 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں