ڈی آئی جی آپریشنز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے

ڈی آئی جی آپریشنز کے  فیلڈ میں سرپرائز دورے

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں موجود رہے۔

اُنہوں نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اہم مقامات کی ڈیوٹی اور چرچوں کی سکیورٹی چیک کی۔ محمد فیصل کامران نے گلبرگ، لبرٹی چوک، اپر مال، زمان پارک،مال روڈ سمیت اہم شاہراہوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے اسمبلی ہال، چی پی او چوک ، لاری اڈا کا بھی سرپرائز وزٹ کیا اورسکیورٹی انتظامات چیک کئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود افسروں و جوانوں سے ملاقات کی، جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں