جوہر ٹاؤن ایکسپو کے قریبی سنٹر میں تجاوزات کی بھرمار
لاہور (نامہ نگار خصوصی) جوہر ٹاؤن ایکسپو کے قریبی سنٹر ایمان بزنس سنٹر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام معمول ہے۔۔۔
چند روز پہلے ضلعی حکومت کے آپریشن کے نتیجے میں سڑک پر قائم دکانوں اور ریڑھیوں کو ہٹا کر دوطرفہ ٹریفک بحال کردی گئی تھی لیکن آپریشن کے چند ہی روز بعد پھر سے سڑک کے دونوں طرف ریڑھیوں کا سلسلہ پھر سے بحال ہوگیا ہے جس سے علاقہ کے رہائشیوں اور خصوصاً خریداروں کا جینا محال ہوچکا ہے ،دوسری جانب ناجائز تجاوزات کے حامل یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ ہم اپنے روز گار کے لئے متعلقہ ٹاؤن کو باقاعدہ جگہ کی ادائیگی کرتے ہیں اور انہیں اس حوالے سے اٹھایا نہیں جاسکتا ہے۔