ایف آئی اے :رواں سال مختلف جرائم میں 727ملزم گرفتار

ایف آئی اے :رواں سال مختلف جرائم میں 727ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے لاہور زون نے رواں سال کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 727 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں 111 اشتہاری بھی شامل۔۔۔

 گرفتار ملزمان میں 4 ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل  ،رواں سال کے دوران 1501 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 836 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کرائے گئے ،رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 195 ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنائی گئیں۔رواں سال کے دوران انسانی سمگلروں کے خلاف 940 مقدمات درج کئے گئے ،ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 370 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،684 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے چالان جمع کرائے گئے جبکہ 168 انسانی سمگلروں کو سزائیں سنائی گئیں، مسافروں کی پروفائلنگ کے حوالے سے امیگریشن حکام کو خصوصی ٹریننگ دی گئی۔ کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا، رواں سال کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 67 چھاپہ مار کارروائیاں کیں، چھاپوں کے نتیجے میں 67 مقدمات درج کر کے 96 ملزمان کو گرفتار کیا ،چھاپوں کے دوران 70245 امریکی ڈالر اور 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد کی چھاپوں کے دوران 21 کروڑ 47 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد کئے گئے ،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں