حقیقی جمہوریت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں: پلڈاٹ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کے زیر اہتمام کیا معاشی ترقی اور جمہوریت ایک ساتھ رہ سکتے ہیں؟ کے عنوان سے لاہور میں ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس فکری نشست میں ایک ممتاز پینل کی طرف سے ایک مضبوط جمہوری فریم ورک کے اندر معاشی ترقی کے لیے پاکستان کے آگے بڑھنے کے راستے پر گہرائی سے غور و خوض کیا گیا۔پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب نے اس فکری نشست کا آغاز کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ہمارے سیاسی بیانیے میں معاشی مسائل پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے ، جس پر اکثر غیر مرئی طور پر سیاست کا غلبہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیشن پاکستان کی عوامی پالیسی کے مباحثوں کو معیشت کے گرد مرکوز کرنے کا آغاز ہوگا اور اس بات کا عہد کیا کہ پلڈاٹ اس طرح کے مباحثوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ اس کے بعد انہوں نے پینل کے دوسرے معزز ارکان کا تعارف کرایا جن میں شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم پاکستان، فواد حسن فواد سابق نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری،خرم دستگیر خان سابق وفاقی وزیر برائے تجارت و توانائی اور فریال صادق چیف مارکیٹنگ آفیسر انٹرلوپ لمیٹڈ شامل تھے۔