پنجاب فوڈاتھارٹی نے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کردیا
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن سے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا اور اساتذہ، بچوں اور سٹاف کو سکول نیوٹریشن پروگرام پر تفصیلی لیکچر دیا۔ سکول نیوٹریشن پروگرام میں بچوں اور اساتذہ کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت،ناقص خوراک کے چناؤ سے پرہیز کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ، غذائیت کی کمی بچوں کی صحت کے ساتھ ساتھ نشوونما کو شدید متاثر کرتا ہے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ میڈیا کا عوام تک معیاری خوراک کی آگاہی دینے میں انتہائی اہم کردار ہے ۔ پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈیئر(ر)خرم محمود رانا نے کہا کہ نیوٹریشن آگاہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابلِ ستائش تعریف ہیں۔ پاکستان میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے۔