دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں،18 روز میں 18 کروڑ کے جرمانے
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس نے سموگ کے تدارک کیلئے ریکارڈ کارروائیاں کیں اور 18 روز میں 18 کروڑ کے جرمانے کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے ۔ رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی 93 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،دھواں چھوڑنے پر 96 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ،63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے، دھواں چھوڑنے والی 56 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں جبکہ 13 ہزار سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔