پیسی :بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ اور شیخوپورہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ایم ایس صاحبان نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر محمد علی نے شیخوپورہ ہسپتال کے ای این ٹی شعبہ کی بہتری کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے ،ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو دوران ڈیوٹی یونیفارم پہنیں اور نیم ٹیگ لگانے اور بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا کہنا تھا کہ انتظامی امور اور سروس ڈلیوری کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔