گیس ریفلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی،گاڑی خاکستر

 گیس ریفلنگ کے دوران آگ  بھڑک اٹھی،گاڑی خاکستر

کاہنہ(نمائندہ دنیا)رائیونڈ سٹی تھانے کے نزدیک غیر قانونی طور پر ٹیوٹا ہائی ایس وین میں گیس ری فلنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی، آگ نے بجلی کے تاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔

آگ کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، لیکن کوئی جانی نقصان نہ ہوا، ریسکیو1122 نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا ،شہر میں متعدد جگہ پر غیر قانونی طور پر غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندا عروج پر ،لیکن اداروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، ادارے کسی بڑے سانحہ کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں