قصور:تن سازی کے مقابلے، 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا

قصور:تن سازی کے مقابلے، 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا

قصور(خبرنگار)باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر سپر قصور، مسٹر قصور اور مسٹر جونیئر قصور کے ٹائٹل کے لئے تن سازی کے مقابلے ہوئے۔۔۔

ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 100 تن سازوں نے مقابلہ میں حصہ لیا،مسٹر سپر قصورصہیب وحید،مسٹر قصور غلام فرید واسطی نے جیت لیا ،جبکہ مسٹر جونیئر قصور کا ٹائٹل قلب عباس، جبکہ مسٹر فزیک کا ٹائٹل دانش علی کے نام رہا، مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی نعیم صفد انصاری نے ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں میں موٹر سائیکلیں اور نقدی انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر چیئرمین ایسوسی ایشن حافظ عبدالوارث نے کہا کہ مقابلوں کامقصد نوجوان نسل میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں