فلاحی تنظیم کے سالانہ پروگرام کا انعقاد
لاہور(سٹاف رپورٹر)فلاحی تنظیم کے سالانہ پروگرام کاانعقاد لاہور عجائب گھر کے نیشنل ہال میں کیا گیا۔اس موقع سالانہ کارکردگی پیش کی گئی ۔اور 74ویں وہیل چیئر پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔
جس میں 30 معذور و مستحق افراد میں مفت وہیل چیئرز ، 100کمبل اور 20 سوٹ تقسیم کیے گئے ۔ پروگرام میں ڈاکٹراظہار الحق ہاشمی ڈائریکٹر ٹرسٹ ، ڈاکٹر عفاف منظور، حماد الٰہی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔