چالان سسٹم کیساتھ کریمینل ریکارڈ کا ڈیٹا منسلک کرنے کی تیاریاں

چالان سسٹم کیساتھ کریمینل ریکارڈ کا ڈیٹا منسلک  کرنے کی تیاریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)چالان سسٹم کے ساتھ کریمینل ریکارڈ کا ڈیٹا منسلک کرنے کیلئے تیاریاں شروع،ٹریفک پولیس چالان کے دوران ڈرائیور، گاڑی کا کریمینل ریکارڈ چیک کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک چالان ایپ میں کریمینل ریکارڈ کی سہولت کیلئے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے ،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے چالان کے ساتھ کریمینل ریکارڈ چیک ہونے سے جرائم میں کمی ہوگی۔واضع رہے کہ رواں سال ٹریفک پولیس نے ماہانہ 4لاکھ سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں