پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہمارے امن کی ضمانت:مرکزی مسلم لیگ
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے میزائل پروگرام پر لگائی گئی۔۔۔
پابندیوں اور امریکی ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن فائنر کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ماضی میں بھی پاکستان کی محب وطن شخصیات پر پابندیاں اور قومی سلامتی کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کرتا رہا ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہمارے امن کی ضمانت ہے۔