کٹاس راج مندر میں ہندو ؤں کی تقریبات اختتام پذیر

کٹاس راج مندر میں ہندو ؤں کی تقریبات اختتام پذیر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کی تقریبات اختتام پذیر ہوگیا۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں اور مقامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ’’بھانو سپتھمی‘‘ کی رسومات ادا کیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتما م ہندو یاتریوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر بھارتی جتھ لیڈروجے کمار شرما نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ہے ،ہمیں یہاں تمام تر سہولیات دی جا رہی ہیں،یہاں ہمار ی مذہبی عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے ،یا تریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر ہم حکومت اور متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کے چیئرمین سید عطا الرحمن کے شکر گزار ہیں۔ ہم بھارت کی 12 مختلف ریاستوں سے آ نے ہیں ہم نے کٹاس راج میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی ہدایت کے مطابق ہندو اور سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں