آئی پی پی مینارٹی ونگ :پچاس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا

آئی پی پی مینارٹی ونگ :پچاس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا

لاہور(سیاسی نمائندہ)کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر آئی پی پی رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی، پاسثرز اور مسیحی برادری کے نمائندوں کی موجودگی میں پچاس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔

کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام آئی پی پی مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر ہارون عمران گل کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مذہبی و سماجی نمائندوں اور سیاسی قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب، جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال، صدر آئی پی پی یوتھ ونگ لاہور غضنفر علی عامر بشپ ولسن جان گل، پاسٹر روبن گل، پاسٹر رضا، پاسٹر زکریا منیر، علامہ زاہد الراشدی سرپرست پاکستان قومی امن کمیٹی اور جہانگیر کھوکھر، مرکزی جنرل سیکرٹری امن کونسل سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقلیت یا اکثریت نہیں بلکہ قومیت ہماری اصل پہچان ہے ۔ ملکی دھارے میں تمام اقلیتیں یکساں حیثیت رکھتی ہیں ہم سبب مل کر پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں