میو ہسپتال میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میو ہسپتال میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادر ی کو مبارکباد دی۔
میو ہسپتال لاہور میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد مینجمنٹ انسپکٹر شہر یار اور اکاؤنٹ آفیسر بلال کی جانب سے کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری سونیاں عاشر ،ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود ،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان شریک ہوئے اور مسیح برادری کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی محمود ایاز کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔