1 سال : 3130 سے زائد فوڈ پوائنٹس بند، 1 لاکھ کو جرمانے
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 2024 میں ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے جعلساز مافیا کو ٹف ٹائم دیے رکھا۔
سال بھر میں 10 لاکھ 26ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 3ہزار 130سے زائد یونٹس بند کیے گئے جبکہ ناقص انتظامات پر 1لاکھ 8ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے ۔سال بھر میں 35کروڑ 58لاکھ 95ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 20 لاکھ 54 ہزار لٹر ملاوٹی و ناقص دودھ تلف کیا گیا جبکہ ایک کروڑ 34لاکھ 33ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 4 لاکھ 15 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔