پنجاب جوڈیشل اکیڈمی:معلوماتی و تجزیاتی تربیتی کورس مکمل

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی:معلوماتی و تجزیاتی تربیتی کورس مکمل

لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فوجداری مقدمات کے حوالے سے فرانزک سائنس، میڈیکولیگل، پوسٹ مارٹم اور اسلحہ کے بارے میں معلوماتی و تجزیاتی ٹریننگ پروگرامز کے سلسلے کا ایک اور تربیتی کورس مکمل ہوگیا۔

تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے اکیڈمی کے ایڈوائزر و ڈائریکٹر ایڈمن محمد حفیظ اللہ خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار معاشرتی انصاف پر ہوتا ہے ۔ اگر معاشرے میں مؤثر انصاف نہ ہو تو معاشرے پستی و پسماندگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ امر باعثِ اطمینان ہے کہ ہمارے صوبے کے عوام عدلیہ پر اعتماد کرتے ہیں اور اپنے مسائل و مقدمات کے لئے عدالتوں میں آتے ہیں۔ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم عدالتوں میں آنے والے سائلین کے اعتماد پر پورا اتریں اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر کے جوڈیشل افسران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بہترین و سیرحاصل تربیت فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں مزید جدت لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایڈوائزر و ڈائریکٹر ایڈمن نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسروں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں