آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام ادارے کردار ادا کریں : ہائیکورٹ

 آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام ادارے کردار ادا کریں : ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)سیکرٹری معدنیات اور ڈی جی ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا کہ پتھروں کی کرشنگ کی منظوری محکمہ ماحولیات کی پیشگی این او سی سے مشروط کردی گئی، عدالت نے حکومت کے اعلیٰ افسران کے بیانات کی روشنی میں درخواستیں نمٹادیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شہری اسد محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سات صفحات کا تحریری حکم جاری کیا ،جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہا کہ آلودگی کی خاتمے کے لئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے، 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 9 اے کے تحت صاف اور صحت مند ماحول ہر شخص کا بنیادی حق ہے، سیکرٹری معدنیات نے عدالت کو بتایا کہ مستقبل میں سٹون کرشنگ لیز یا تجدید محکمہ ماحولیات کے پیشگی این او سی کے بغیر نہیں ہوگی، محکمانہ اقدام کے تناظر میں استدعا ہے کہ درخواست غیر مؤثردے کر نمٹائی جائے، جسٹس جواد حسن نے لا افسر عثمان خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کی اور پیش ہونے والے افسران کی کارکردگی قابل تعریف ہے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سن کر درخواستیں نمٹادیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں