امریکہ دنیا کو عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا : ساجد میر

امریکہ دنیا کو عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا : ساجد میر

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر چار نجی اداروں کو پابندیوں کی زد میں لانا امریکی دہری پالیسی کا شاہکار ہے۔

 امریکہ نے بھارت کے جنگی جنونی توسیع پسندانہ عزائم و اقدامات کی جانب دانستہ طور پر اپنی آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں جو اپنے ایٹمی میزائل پروگرام کو مزید توسیع دینے کے لئے اپنے دفاعی بجٹ کو مسلسل بڑھاتا چلا جا رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے جو لازمی طور پر ایٹمی جنگ ہو گی اور اس کے باعث اس کرہ ارض پر انسانی اور جنگلی حیات سمیت سب کچھ نیست و نابود ہو جائے گا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام تو سفاک دشمن بھارت کے عزائم کی بنیاد پر خالصتاً اپنے دفاع کے لئے ہے جس میں وہ حق بجانب بھی ہے ۔ اس پروگرام کو وسعت دینے میں معاونت کے الزام کے تحت پاکستان کے اداروں کو پابندیوں کی زد لانا امریکی شرپسندی کے سوا کچھ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں