مالکن نے ملازمہ بچی کو گھر سے نکال دیا سیف سٹی ٹیم نے والدین سے ملوادی
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں مالکن نے ملازمہ بچی کو گھر سے نکال دیا۔سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں راہگیر نے لاوارث بچی ملنے کی اطلاع دی۔
بچی نے بتایا اس کا نام آمنہ ہے ، مالکن نے اسے گھر سے نکال دیا ہے ۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوا کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لیکر گلبرگ تحفظ منزل سنٹر منتقل کروا دیا۔بعد ازاں بچی والدین کے حوالے کر دی گئی۔