نرسنگ چار سالہ پروگرام کے انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پوسٹ آر این بی ایس سی نرسنگ چار سالہ پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام 22 دسمبر کو انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔مجموعی طور پر 1472 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جن میں سے 1294 نے ٹیسٹ پاس کیا۔