تلخ کلامی پرفائرنگ 3 افراد زخمی، 5 ملزم گرفتار

تلخ کلامی پرفائرنگ 3 افراد زخمی، 5 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 3افراد عارف، آکاش، عدنان کو زخمی کر کے فرار ہونے والے 5ملزمان ریحاب، اکبر، شبیر، خالد، جنید گرفتار کر کے متاثرہ شہری اظہر جاوید کی مدعیت میں نامزد ملزم ریحاب، اکبر، شبیر وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ایس پی کینٹ کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں