فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری گرفتار

 فنانشل کرائم کے مقدمات میں  مطلوب 3اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ کی پولیس نے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مغلپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان عبدالرحمان، انیس اور جمال محسن کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں عبدالرحمان اور انیس نے مکان لے کر دینے کے بہانے شہری عرفان بیگ سے 20لاکھ روپے جبکہ ملزم جمال محسن نے زمین لے کر دینے کے بہانے شہری اعجاز سے 20لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں