اے آئی ایم سی کے ایڈمن بلاک میں آگ بھڑی اٹھی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے ایڈمن بلاک میں ممکنہ شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے بعد دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین بروقت ایڈمن بلاک سے بحفاظت باہر نکل آئے۔ عملے کی جانب سے آلات کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی بروقت پہنچ گئیں اور آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا اور سرکاری ریکارڈ بھی محفوظ رہا۔