آج سے سکول شماری کا آغاز
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کا کام 27 دسمبر سے ہوگا، پہلی دفعہ سکول شماری مرحلہ وار ہوگی۔
رواں سال پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بجائے پی ایم آئی یو کے ذریعے سکول شماری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں لاہور، قصور، شیخور ننکانہ، بہاولپور، لیہ میں 29 دسمبر تک سکول شماری کا کام مکمل کیا جائے گا۔