میڈیکل کیٹیگری میں مقابلے، قصورٹیم کی پہلی پوزیشن
قصور(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا ہے کہ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر میڈیکل کیٹیگری میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں قصور، پتوکی، پھولنگر، چونیاں، کھڈیاں، کوٹ رادھاکشن، مصطفی آباد، الہ آباد اور موٹر بائیک ٹیموں نے شرکت کی، انتہائی سخت مقابلے کے بعد قصور کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ کھڈیاں کی ٹیم دوسرے اور موٹر بائیک ٹیم تیسرے نمبر پر رہی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہاکہ مقابلوں کا مقصد ایمرجنسی مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ،اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ریسکیورز کی فٹنس کے لیے ضروری ہے ، جبکہ اس سے آپریشنل سطح پر تیاریوں کا جائزہ لے کر سروس کے معیار کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔