انتشار کی سیاست کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں:پیپلز پارٹی

انتشار کی سیاست کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں:پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملک ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی میں ہے، پنجاب سے اٹھنے والی تحریک بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی۔

وہ سینکڑوں جیالوں کو لیکر گڑھی خدابخش کے ساہیوال ریلوے سٹیشن پر سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور پی پی ساہیوال کے صدر ذکی چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خصوصی بینظیر ٹرین گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہو چکی ہے ،کارکنوں کا جوش اور ولولہ عروج پر، شہید قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سفر کر رہے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی دوبارہ بحالی کا عزم، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی تحریک ہے ،بینظیر کا ادھورا مشن مکمل ہوگا، روزگار اور ترقی کا نعرہ گونجے گا۔ ہمارے مخالفین تاریخ سے سبق سیکھیں، آئین کا احترام کریں،انتشار کی سیاست کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کی دو ماہ کی محنت کے بعد کارکنوں نے نئی توانائی اور چارجنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں