ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کو 5 نئے ڈگری پروگرام شروع کرنیکی منظوری

 ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کو  5 نئے ڈگری پروگرام شروع کرنیکی منظوری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کو سنڈیکیٹ سے پانچ نئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری مل گئی۔

ان پروگراموں میں بی ایس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، ایم ایس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، ایم ایس سسٹین ایبلٹی مینجمنٹ، ایم ایس پبلک فنانس اینڈ پالیسی اور ایم ایس بزنس اینالیٹکس شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب مہتا کا کہنا تھا کہ وہ ان نئے پروگراموں کو متعارف کراتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں