سکولوں میں ونٹر کیمپ پر پابندی کی خلاف ورزی پر وارننگ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ضلع لاہور کے کسی کو بھی نجی و سرکاری سکول کو ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق کوئی سکول ونٹر کیمپ نہیں لگائے گا، محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام سکول اس پر عمل درآمد کریں گے۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور نے سکولوں کا آگاہ کردیا۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور ملک نذیر حسین کا کہنا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پنجاب کا کوئی سکول ونٹر کیمپ نہیں لگائے گا۔ ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز ایجو کیشنز کو پابندی کا اطلاق کرانے کا حکم بھی دے دیا گیا ۔ونٹر کیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔