بکریوں کی بریڈنگ، ویٹرنری یونیورسٹی، چینی کمپنی میں معاہدہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کا گزشتہ روز لونگر جنہوا انڈسٹرئیل پرائیویٹ لمیٹڈ چائنہ کے ساتھ تحقیقی تعاون اور بکریوں کی مؤثر بریڈنگ ٹیکنالوجی سے متعلقہ اشتراک قائم کرنے کے لئے معاہدہ طے پایا۔
یادداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے جبکہ چیئر مین لونگر جنہوا انڈسٹرئیل مسٹر پین بوائلی اینگ، مسٹر ماینگ، مسٹر احمد ماہ اور مسٹر چا ئی چینگ شینگ نے منعقدہ تقریب میں ظاہری طور پر اور ورچو ئلی کئے ۔ لونگر جنہوا انڈسٹرئیل کے نما ئندے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو تولیدی نظام، خوراک کی مینجمنٹ اور ہسبنڈری پریکٹس سے متعلقہ اُمور پر تر بیت دیں گے اور اس حوا لے سے وہ یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے ۔دریں اثنا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں سینئر ٹیو ٹر آفس اور ڈیبیٹنگ سو سا ئٹی نے قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے یوم پیدائش کو منا نے اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانو ں کے لئے علیحدہ ملک کے حصول کے لیئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے کیک کاٹنے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔