این اے: 117 پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا بیٹا ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل

 این اے: 117 پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کا  بیٹا ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل

لاہور (سیاسی نمائندہ) حلقہ این اے 117میں استحکام پاکستان پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑا لی صوبائی حلقہ پی پی 146سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف جاویدکے بیٹے ملک احمد ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل ہو گئے ۔

علاوہ ازیں پی پی 145 کی یونین کونسل 2 سے مہوش خان کی سربراہی میں پروین بی بی، محمد شاہد، عمران، مائیکل، فوزیہ، عدنان، بی بی شاہدہ، سونیامائیکل، ثانیہ ذیشان، آمبرین، عابدہ بھٹی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ یونین کونسل 10 سے سید اسلم علی شیرازی، لیاقت علی، عمر انجم، محمد رمضان، محمد اجمل، محمد عمران، جمیل حسین بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں