چکن مزید 14 روپے مہنگا، انڈوں کی قیمت برقرار
لاہور(کامرس رپورٹر )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا ۔
فی کلو قیمت مزید 14 روپے اضافے سے 562روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 329روپے درجن کی سطح پر رہی۔ایک ہفتے میں برائلر گوشت کی قیمت میں94روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولٹری فارمر کی جانب سے سیزن کو پیش نظر رکھتے ہوئے پیداوار زیادہ کی جاتی ہے تاہم اس کے ساتھ بلا جواز طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔