عالمی رینکنگ : ایجوکیشن یونیورسٹی پہلی 700 جامعات میں شامل

عالمی رینکنگ : ایجوکیشن یونیورسٹی  پہلی 700 جامعات میں شامل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور گرین میٹرکس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں دنیا کی پہلی 700 جامعات میں شامل جبکہ ملک بھر میں 26 ویں نمبر پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اعلیٰ معیار تعلیم، تحقیقی میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال اور ماحولیاتی پائیداری میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر اعزاز حاصل کیا۔ سال 2024 میں یونیورسٹی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ایشیا میں پہلی 800، ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پہلی 1200 جبکہ ورلڈ یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں بھی پہلی 1200 جامعات میں شامل ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں