سیشن کورٹ :10سال پرانے 375 مقدمات نمٹا دئیے گئے

سیشن کورٹ :10سال پرانے  375 مقدمات نمٹا دئیے گئے

لاہور(عدالتی رپورٹر)سیشن کورٹ میں10سال پرانے 483 مقدمات میں سے 375 نمٹا دئیے گئے۔ سیشن کورٹ میں 54 ایڈیشنل سیشن ججز نے اپنے فیصلے جمع کرا دئیے۔

سیشن جج نسیم احمد ورک نے دیگر ججز کو 108 کیسز کو اسی ماہ نمٹانے کا ہدف دے دیا۔ سول کورٹ میں پرانے 22 کیسز میں سے 8 کے فیصلے کئے گئے دیگر ایک ماہ میں نمٹانے کا ہدف دیا گیا۔ 100 ایڈیشنل سیشن ججز سے عدالتوں میں مزید پرانے کیسز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں