جیلوں میں قیدیوں کیلئے 12 ہزار کتابیں بھجوا دی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)جیلوں میں قیدیوں کیلئے لائبریریوں کے منصوبے کو عملہ جامہ پہنانے کے لئے محکمہ داخلہ نے مختلف جیلوں میں 12 ہزار کتابیں بھجوا دیں۔
محکمہ داخلہ جیلوں میں چالیس ہزار کتابیں رکھے گا،ہر جیل کی ہر بیرک میں لائبریری بنانے کا کام تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے کتابیں رکھنے کیلئے جیلوں کو 132 ریک بھی بھیج دئیے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ون بیرک، ون لائبریری کے نام سے یہ پراجیکٹ لانچ کیا ہے جس کا مقصد قیدیوں کو کتاب بینی کی طرف راغب کرنا ہے۔