والڈ سٹی اتھارٹی:بریڈلا ہال کے تحفظ کے منصوبے پر کام
لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے رٹیجن روڈ پر واقع بریڈلا ہال کے تحفظ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
19ویں صدی میں قائم کیا گیا بریڈلا ہال ثقافتی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے ،یہ عمارت عوامی فورم کے طور پر استعمال کیا جاتی تھی ۔ علامہ اقبال، مولانا ظفر علی خان، ڈاکٹر محمد اشرف، میاں افتخار الدین اور ملک برکت علی آزادی کی تحریک کے وقت یہاں آتے تھے اور سیاسی خیالات کا اظہار کرتے تھے ۔ یہ ہال مسٹر چارلس بریڈلا کے نام سے منسوب ہے جو برطانوی پارلیمنٹ کے رکن تھے اور ہندوستان کی آزادی کے خواہاں تھے ۔اس منصوبے میں دستاویز ی کام اور بنیادی ڈ ھانچہ کی مضبوطی اور عمارت کی بیرونی فرنٹ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ ہال کے قریب غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ، چھت کے کام میں سینڈوچ پینلز کی تنصیب اور گرڈرز کی تبدیلی بھی مکمل ہو چکی ہے۔