داخلی وخارجی راستوں پر صفائی آپریشن بڑھانے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کمپنی کی آپریشنل ورکنگ بارے بریفنگ دی۔
ایل ڈبلیو ایم سی آپریشنل کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا،سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن 1139 پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے بارے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو 24 گھنٹے کے اندر اندر حل کیا جا رہا ہے، تمام ورکرز کی حاضری جدید اینڈرائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے مانیٹر نگ کی جا رہی ہے، شہر میں موجود 560 سے زائد اوپن پلاٹس کی ہاٹ سپاٹ میپنگ کے بعد کلیئرنس کا عمل جاری ہے، وزیر ہاؤسنگ کی صوبائی دارالحکومت میں صفائی آپریشن کی تعریف، داخلی و خارجی راستوں پر آپریشن بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی لاہور کی صفائی اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ماڈل تمام اضلاع میں اپنانا خوش آئند ہے ۔