پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کو حتمی شکل دے دی گئی

پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب میں روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 اتھارٹی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر انتظام کام کرے گی، گاڑیوں سے متعلق مختلف ایجنسیز بھی روڈ سیفٹی اتھارٹی کے زیر انتظام کام کریں گی۔ ٹریفک پولیس کے کچھ اختیارات بھی اتھارٹی کو تفویض کر دئیے جائیں گے ۔نئی اتھارٹی ڈرائیوروں کی تربیت ، سیفٹی اور لائسنسنگ کو ریگولیٹ کریگی۔ گاڑیوں کی سیفٹی اور مینوفیکچرنگ سٹینڈرڈز کو چیک ،ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے قواعد و ضوابط طے ،روڈز کی ڈیزائننگ میں روڈ سیفٹی کے معیار کو بھی جانچے گی۔ اتھارٹی روڈ سیفٹی ڈیٹا کو اکھٹا کرنے اور بنانے کی پابند ہوگی،روڈ سیفٹی آڈٹ و انسپکشن کی مانیٹرنگ کریگی،روڈ سیفٹی کے حوالے سے پبلک آگاہی مہم کو کامیاب بنانے اور عملدرآمد کر انے کی پابند ہوگی۔اتھارٹی کے ساتھ چار ذیلی ایجنسیز کا قیام بھی کیا جائیگا،اتھارٹی مختلف سڑکوں کے لئے سپیڈ لمٹ کا تعین بھی کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں