غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کیس وزیراعلیٰ کو ارسال

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کیس وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے شہر میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا، سکیمیں پاس کرنی یا مسمار، ایل ڈی اے نے کیس وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیا۔

ایل ڈی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 469 غیر قانونی سکیموں کی فہرست مرتب کر لی،غیر قانونی سکیموں میں ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والی سکیموں کی تفصیلات بھی درج ہیں،150 سکیموں نے منظوری کیلئے بھی درخواست دے رکھی ہے ۔ایل ڈی اے کی حدود میں آنے والی تمام غیر قانونی سکیموں کی حیثیت سے متعلق وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد غیر قانونی سکیموں کے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں