پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے اجلاس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں پرائمری سطح پر ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔۔
بنیادی و دیہی مراکز صحت میں عوام کو عدم دستیاب طبی سہولیات ٹیلی میڈیسن کے ذریعے فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا مقامی سطح پر دل، دماغ، گردہ، گائنی، کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج ٹیلی میڈیسن سے ممکن ہو سکے گا۔