مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی،محکمہ ڈاکخانہ سے معاہدہ

 مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی،محکمہ ڈاکخانہ سے معاہدہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پاکستان پوسٹ کے درمیان کینسر اور امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود نے ایم او یو کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا اور پاکستان پوسٹ کے نمائندہ نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کے بعد تبادلہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تک 80 سے 90 ہزار مریضوں کو ان کے گھروں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس معاہدے کے بعد تقریباً دو لاکھ مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کا ہدف حاصل کریں گے، پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد ادویات کی مفت فراہمی کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں