سولر بجلی کی پیداوار پر پالیسی واضح ہونی چاہیے:خرم نواز گنڈاپور

لاہور(سیاسی نمائندہ)عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز سے نظر ثانی معاہدے منظور کرلئے۔۔۔
ایک کمپنی سے معاہدہ منسوخ بھی کر دیا،اس فیصلے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں پر نظر ثانی ممکن تھی مگر جان بوجھ کر قوم کو مہنگی بجلی کی آگ سے گزارا گیا۔ حکومت سولر بجلی پیداوار کے حوالے سے پالیسی واضح کرے۔