اقلیتی کارڈز کے اجرا کے حتمی مراحل کا جائزہ

 اقلیتی کارڈز کے اجرا کے  حتمی مراحل کا جائزہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انسانی حقوق علی بہادر قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس کا مقصد اقلیتی کارڈز کے اجرا کے حتمی مراحل کا جائزہ لینا تھا۔ نادرا کے نمائندے نے اقلیتی کارڈز کی رجسٹریشن کے تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ پنجاب بینک کے عہدیدار نے مالی امداد وصول کرنے کے طریقہ کار کو واضح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں