2منشیات فروش گرفتار 50 لٹر شراب برآمد

تلونڈی(نامہ نگار)پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 50 لٹر شراب برآمد کرلی۔
پولیس نے دونوں ملزموں عمران ڈوگر اور سرور ماچھی سے شراب قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے ، ایس ایچ او نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس روزانہ کی بنیادپر متحرک ہے ، شہری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون بڑھائیں۔