راوی سائفن سے نوجوان کی لاش برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ راوی سائفن سے نوجوان کی ڈیڑھ ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔۔۔
جس کو راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ،جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لیکر ورثا کی تلاش شروع کر دی ، بتایا گیاہے کہ 35 سالہ نوجوان کی لاش راوی میں تیررہی تھی کہ راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔